منصورہ انجینئرنگ کالج میں NEP-2020 اور NAAC عنوان پر یک روزہ ورکشاپ
جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کی جانب سے ڈاکٹر عارف انجم کا استقبال و مبارکباد
مالیگاؤں ( پریس ریلیز) ملک میں نیو ایجوکیشن پالیسی کو لیکر تعلیمی ادارے فکر مند ہیں ۔ وزارت تعلیم حکومت ہند کےزیر اہتما م لاگو ہونے والی نیشنل ایجوکیشن پالیسی NEP-2020کا نفاذہوچکا ہے ۔ جس کی تما م تر رہنما خطوط اور ہدایات ظاہر کر دی گئی ہیں۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کو حکومت نے ہند نے مرکزی کابینہ میں 29 جولائی 2020 کو منظوری دی تھی۔ واضح رہے NEP-2020 پالیسی کو سابقہ قومی پالیسی برائے تعلیم 1986سے تبدیل کیا گیا ہے۔
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس MMANTC)) کے زیر اہتما م یک روزہ ورکشاپ بعنوان "NEP-2020اور NAAC" کا انعقاد بروز بدھ بتاریخ 22 مارچ 2023 کو عمل میں آیا۔ اس ورکشاپ میں بطور مہمان و مقرر خصوصی ڈاکٹر عارف انجم ( پرنسپل، سٹی کالج مالیگاؤں ) کو مدعو کیا گیا ۔ جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر عقیل احمد شاہ ( پرنسپل ، ڈگری کالج) نے ڈاکٹر عارف انجم کا استقبال کیا اور ان کی زیر نگرانی سٹی کالج مالیگاؤں کو NAAC (National Assessment and Accreditation Council) میں اچھا گریڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر عارف انجم نے نئی قومی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیشن کونسل کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ موصوف نے اپنے تجربات اور تعلیمی سرگرمیوں کے پیش نظر مولانا مختار احمد ندوی ٹیکیکل کیمپس MMANTC)) کے اساتذہ سے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
موصوف نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کو لیکر فکر مند رہنے کے ساتھ ان کے نفاذ کیلئے پوری تیاری بھی کرنا ہے۔ خاص طور پر اقلیتی تعلیمی اداروں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ حکومت ہند کی جانب سے دی گئی ہدایات و شرائط پر کیسے کام کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سال 2030 تک نئی تعلیمی پالیسی مکمل طور پر عمل پیرا ہوجائے گی۔ اس سے قبل ہی تعلیمی اداروں کو پوری طرح سے اچھی تیار ی کر لینا ضروری ہے۔
اس یک روزہ ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد اظہر( پرنسپل، پولی ٹیکنیک)، ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس) ، ڈاکٹر نوید حسین ( ڈین ریسرچ) ، ڈاکٹر دلاور حسین ( ڈین آئی کیو اے سی) ، اور مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے تمام شعبوں کے ہیڈ اور اسٹاف نے شرکت کی۔
٭٭٭
Post a Comment