مالیگاؤں لائیو (نامہ نگار) مالیگاؤں شہر پوارواڑی علاقے،نورنگ کالونی حبیب اللہ مسجد کی گلی میں کل بروز سنیچر شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان بچوں کے معمولی تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا.جس میں ایک خاتون کی جائے واردات پر ہی موت واقع ہوگئی.تفصیل کے مطابق تین خواتین نے بچوں کی ماں امینہ بانو عبدالستار سے مارپیٹ کرتے ہوئے اسکا گلا دبا کر قتل کر دیا.مقتول خاتون کی گلی کے کچھ افراد نے بتایا کہ انکے چھوٹے بیٹے کے مکان کے سامنے رہائش پذیر خاتون کے بچے سے جھگڑا ہوا جس کے بعد مقتول امینہ نامی خاتون اپنے ہی بچے کو جھگڑا کرنے پر مار رہی تھی کے اسی دوران سامنے والے مکان میں رہائش پذیر خواتین نے آکر امینہ بانو کو مارنا شروع کیا اور پٹری ، پائپ سے مارتے ہوئے ایک خاتون نے امینہ کا گلا دبا دیا جس کے سبب خاتون کی موت واقع ہوگئی ، قتل کی واردات پیش آتے ہی مقامی افراد نے پوارواڑی پولس کو اطلاع دی.
فوری طور پر اے پی آئی کاڑے
،اے پی آئی شکیل شیخ اور پی ایس آئی شیخ اور دیگر پولیس اہکار موجود رہے.پوارواڑی پولس عملہ پہونچ کر ہجوم کو ہٹاتے ہوئے لاش سول اسپتال روانہ کر تینوں ملزم خواتین کو حراست میں لے لیا.نمائندہ کو شوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کے واردات کی اطلاع ملنے کے بعد ہم نے موقع واردات پر پہونچ کر خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال میں روانہ کیا ۔ معاملہ قتل کا ہے اس لئے پوسٹ مارٹم کیلئے خاتون ڈاکٹر ضروری ہے مقتول خاتون کا پوسٹ مارٹم صبح کئے جانے کی اطلاع دی گئی ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد صبح میں لاش اہل خانہ کے سپرد کر دی جاۓ گی ، تادم تحریر قتل کی تفتیش کررہے پی ایس آئے نظم شیخ نے بتایا کے ابھی گناہ رجسٹر کرنے کی کاروائی جاری ہے.
Post a Comment