مالیگاؤں (نامہ نگار) پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں فریادی ڈاکٹر شاہد لطیف عبدالرشید 43 سالہ نے فریاد درج کروائی کہ گزشتہ شب ملزم واحد نامی شخص بغیر اجازت ہسپتال میں داخل ہوگیا۔ اور وارڈ بوائے کنال اور اسٹاف کی ایک لڑکی کو روم میں بند کر کے ہاتھوں اور مکوں سے مارا پیٹا اور زور زور سے چلا کر اطراف کے لوگوں کو جمع کرلیا۔
جس کے بعد لوگوں نے ہسپتال پر پتھر بازی کرتے ہوئے فساد برپا کیا اور ہسپتال کا نقصان کیا۔اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملزم واحد نامی شخص کے خلاف فساد برپا کرنے اور مار دھاڑ کے علاوہ غیر قانونی جماؤ بندی کے معاملے میں قلم 153/ 143/ 336 /342/ 323/ 427/452 کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے کی مزید تفتیش پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے اے پی آئی کررہے ہیں۔
Post a Comment