مالیگاؤں (نامہ نگار) مالیگاؤں شہر کے مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن غنی شاہ نے ممبئی ہائی کورٹ میں لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں ایک پٹیشن داخل کی ہے۔شہر مالیگاؤں میں کورونا مریضوں کی تعداد مضافاتی علاقوں میں بڑھتی ہی جارہی ہے۔ایسے میں شہریان اور مسلم اکثریتی علاقوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
سماجی کارکن غنی شاہ نے نمائندے کو بتایا کہ مسلم اکثریتی علاقوں کو میں زیادہ طر دکانیں جاری ہے۔جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔اور ایسی صورتحال میں نہ تو دکانداروں اور نہ ہی گرہک ماسک کا استعمال کرتے نظر آرہے ہیں۔ان تمام وجوہات کے بناء پر اور شہر کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کی بہتری کیلئے انہوں نے ممبئی ہائی کورٹ میں اس کے خلاف ایک پٹیشن داخل کی ہیں۔
Post a Comment