جے اے ٹی کالج مالیگاؤں کی طالبہ مصباح سراج شیخ کی نیٹ (ایم ڈی ایس ) میں شاندار کامیابی
مصباح آل انڈیا میں ۱۵۰ ویں مقام ( رینک پر رہی
مالیگاؤں (اسٹاف رپورٹر) روزنامه انقلاب (مڈڈے) کے ر پورٹر جناب سراج شیخ " سر کی دختر مصباح نے نیٹ (ایم ڈی ایس) کے امتحان میں شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے اپنے شہر اور اسکول کا نام روشن کیا۔ مصباح نے آل انڈیا میں ۱۵۰ واں رینک حاصل کرتے ہوئے ایم ڈی ایس کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ابھی مہاراشٹر اسٹیٹ کی میرٹ لسٹ آنا باقی ہے۔ مصباح ، انجمن اسلام جنجیرہ پرائمری اسکول مروڈ جمیرہ کے پہلے بیچ کی طالبہ ہے جس نے بیسٹ اسٹودنٹ کا خطاب جیتا تھا ساتھ ہی اس بچی کو انجمن اسلام ہائی اسکول مروڈ میں بھی بیسٹ گرل کے ایوارڈ سے نوازا گیا
مصباح کی ہائی اسکول تک کی تعلیم مروڈ جنجیرہ میں ہوئی۔ مصباح نے ایس ایس سی امتحان میں ۹۳ فی صدی مارکس حاصل کر کے انجمن بائی اسکول و جونیئر کالج کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئے تھے ۔ جے اے ٹی ہائی اسکول و جونیئر کالج مالیگاؤں سے بارہویں کا امتحان پاس کیا۔
نیٹ یو جی کا امتحان دینے کے بعد مصباح کو گورنمنٹ سیٹ پر جی ڈی سی اورنگ آباد میں داخلہ ملا۔ حال ہی میں نیٹ (ایم ڈی ایس) کا نتیجہ ظاہر کیا گیا جس میں مصباح نے شاندار کامیابی حاصل کی اور ایم ڈی ایس کے لئے کوالیفائی ہو گئی۔ اس موقع پر ہم طالبہ کیساتھ ساتھ اس کے والدین و سرپرست اور اسکول کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Post a Comment