ملازمین گھر سے کام کرنا بند کریں اور دفتر سے کام کریں:
وپرو چیئرمین
آج گھر بیٹھ کر کام کرنے کا طرز عام ہو چکا ہے۔ لاک ڈاؤن میں
کمپنیوں نے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی تھی بعد ازاں گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کا رواج قائم ہوگیا۔
گذشتہ سال معروف کمپنی وپیرو نے وک فارم ہوم پالیسی کو ختم کیا۔ وپرو نے ملازمین
کو دفتر میں واپس آکر کام کرنے کا حکم دیا۔ حالیہ نیسکام ٹیکنالوجی اینڈ لیڈرشپ
سمٹ 2023 میں ورک فارم ہوم پر چرچہ ہوئی۔
وپر و چیئرمین رشاد پریم جی
وپر و چیئرمین رشاد پریم جی نے کہا کہ گھر سے بیٹھ کر کام
کرنے کو ختم کیا جائے اور ملازمین واپس دفتر میں آکر باقاعدہ کام کریں۔ انھوں نے مزید
کہا کہ گھر سے کام کرنے سے صنعتوں کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ
اکونامکس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ورک فارم ہو م کلچر سے کارپوریٹ سیکٹر کا ماحول
خراب ہوچکا ہے۔ زیادہ تر ملازمین ایک دوسرے سے پوری طرح سے متعارف نہیں ہیں۔ وہ
ایک دوسرے کو اچھی طرح سے نہیں جانتے ہیں جس کا بہت بڑا نقصان کمپنیوں کو ہو رہا
ہے ۔
ہائبرڈ موڈ
آج کل زیادہ تر آئی ٹی کمپنیاں ہائبرڈ موڈ پر کام کر رہی
ہے۔ یعنی کچھ دنوں کیلئے ملازمین کو کمپنیوں میں کام کرنا ہوتا ہے اور بقیہ کام
ملازمین گھر سے کر سکتے ہیں۔ پہلے آئی ٹی کمپنیوں میں پانچ دن کام اور دو دن چھٹی
رہتی تھی۔ لیکن اب کچھ کمپنیوں میں تین دن دفتر سے کام اور بقیہ دنوں میں ملازمین
گھر سے کام کر سکتے ہیں۔
گھر سے کام کرنے اور دفتر سے کام کرنے کو لیکر الگ الگ
کمپنیوں نے اپنی پالیساں بنا لی ہے ۔ جس سے آج ہائبرڈ موڈ پر کام ہو رہا ہے۔ زیادہ
تر ملازمین ذہنی طور پر گھر سے کام کرنے کو پسند کر رہے ہیں۔ وہیں نئے ملازمین
کیلئے گھر سے کام کرنے میں دقتیں پیش آ رہی ہے۔ انھیں شروعاتی دنوں میں دفتر سے
کام کرنے کو ترجیح دینا چاہئے ۔
Post a Comment