انڈیا نے آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے ہرایا
انڈیا نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 263 رن بناۓ تھے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 113 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور انڈیا کو جیت کیلئے 115 رنز درکار تھے۔ انڈیا ٹیم نے چار وکٹ کے نقصان پر 118رنز بناکر آسٹریلیا کو ہرا دیا۔ روندر جڈیجہ کو پلیئر آف میچ دیا گیا۔
Post a Comment