قومی یوم سائنس کیوں
منایا جاتا ہے ؟ جانئے بھارت کے پہلے نوبل انعام یافتہ سائنسداں کے بارے میں
ہر سے سال بھارت میں 28 فروری کو قومی یوم سائنس منایا جاتا ہے. اسی دن "رمن ایفکٹ" کی دریافت ہوئی. بھارت کے پہلے نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر سی وی رمن کی دریافت پر "رمن ایفکٹ" کے نام پر قومی یوم سائنس منایا جاتا ہے۔
رمن ایفکٹ کیا ہے ؟ سمندر کے پانی کا رنگ نیلا کیوں دکھائی دیتا ہے؟ اس سوال کا جواب سن 1928 میں رمن ایفکٹ کی مدد سے معلوم کیا گیا. جس کا مقالہ معروف تحقیقی جریدہ نیچر نے شائع کیا تھا. اس کے بعد سال 1930 میں ڈاکٹر سی وی رمن کو نوبل انعام سے نوازا گیا. انھیں بھارت اور براعظم ایشیاء کے پہلے نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔
رامن اثر روشنی کی طول موج میں تبدیلی ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب ایک روشنی کی شعاع کو مالیکیولز سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ جب روشنی کی کرن کسی کیمیکل کمپاؤنڈ کے دھول سے پاک، شفاف نمونے سے گزرتی ہے، تو روشنی کا ایک چھوٹا فیصد واقعہ (آنے والی) بیم کے علاوہ دیگر سمتوں میں ابھرتا ہے۔
آج کے دور میں رمن ایفکٹ اور رمن اسپکٹرواسکوپی ہر شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی میں استعمال کی جارہی ہے. جس میں نینو ٹیکنالوجی, مٹیریل سائنس, الیکٹرونکس اور دیگر شعبے شامل ہیں
Post a Comment