مالیگاؤں (پریس ریلیز) حکومتِ مہاراشٹر کے ماتحت بجلی بورڈ نے الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن میں عریضہ دے کر بجلی کے داموں میں 37فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے یہ اضافہ سراسر ظالمانہ اور نا انصافی پر مبنی ہے اس کو لیکر پورے مہاراشٹر میں بے چینی کا ماحول ہے اور احتجاج کا ماحول بنا ہوا ہے جس کے خلاف مالیگاؤں شہر میں بجلی کمپنی و بِل کے خلاف تحریک جاری ہے 28 فروری کو پورے مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں شہر میں بھی پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب سے آل پارٹیز و تنظیموں کی جانب سے دھرنا و احتجاج کا اعلان کیا گی۔
اس تحریک کی حمایت میں راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں نے بھی قدم بڑھایا اور تائید و حمایت کا لیٹر حاجی یوسف سیٹھ نیشنل والا صاحب کو دیا تائید و حمایت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا یقین دلایا شہریان سے بھی اپیل و گزارش ہے کہ اس دھرنے میں شرکت کرکے بجلی کمپنی کے ظالمانہ فیصلے کی مخالفت کریں۔ اس موقع پر اکبر سیٹھ اشرفی صاحب ، جاوید انور صاحب ، محمد عارف نوری صاحب، حفظ الرحمن ابن عبدلدحمید ازہری، مولانا عبدالرشید مجددی صاحب ، صابر سیلس مین صاحب وغیرہ موجود تھے۔
Post a Comment