حیدرآباد: سکندرآباد کے رام گوپال نالہ گٹہ میں دکن اسپورٹس اسٹور میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی افراد گھبرا کر وہاں سے فرار ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ کر تین فائر انجنوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ آگ میں پھنسے کئی لوگوں کو فائر بریگیڈ کے عملے نے بچا لیا۔ فائر بریگیڈ عملہ کے مطابق شدید دھواں عمارت کی تمام منزلوں تک پھیل گیا اور امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئیں۔
Post a Comment