حاجی محمد یوسف نیشنل کی خاموش خدمت کو سلام
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر عزیز مالیگاؤں میں کورونا مہاماری کے بعد سے اس سال 16/17 دسمبر کو اجتماع ہونے جارہا ہے. اور اجتماع گاہ کیجانب جانیوالے راستوں کو ابھی تک درست نہیں کیاگیا ہے. اس تعلق سے حاجی محمد یوسف نیشنل نے مالیگاؤں کارپوریشن پرشاشک کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ابھی مالیگاؤں ریسٹ ہاؤس میں پالک منتری صاحب کیساتھ میٹنگ میں ہوں. حاجی محمد یوسف نیشنل فوراً ہی ریسٹ ہاؤس پہنچے اور ناسک ضلع پالک منتری دادا بھوسے صاحب کیسامنے ہی کمشنر کو مخاطب کرکے کہاکہ کل سے لوگ اجتماع گاہ میں جانے شروع ہوجائینگے اور آپ نے ابھی پوارواڑی سے اجتماع گاہ جانیوالے اور درے گاؤں میں بریج کے انڈر پاس کے گھڑوں کو درست نہیں کیا ہے.
آخر کیوں نہیں کررہے ہو. دادا بھوسے صاحب نے یہ سن کر کمشنر کو کہ کام کیوں مکمل نہیں ہوا ہے. اسے فوراً مکمل کرو کارپوریشن کمشنر اور سٹی انجینئر بچھاؤ کو حاجی یوسف نیشنل نے انتباہ دیا کہ کل دوپہر12 بجے تک کام مکمل ہوجانا چاہیے جس پر سٹی انجینئر بچھاؤ نے کہا کہ ہم کل 11 بجے تک ہی مکمل کردینگے. آپ اطمینان رکھیں. وہیں پر موجود فائر بریگیڈ کے انچارج پوار صاحب کو بھی حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہا کہ اجتماع کے دونوں دن آپ کا عملہ بھی وہاں موجود رہے. جس پر دادابھوسے صاحب نے پوار صاحب نے پوار صاحب کو کہا کہ آپ لوگ بھی وہیں موجود رہیں.
اسی طرح حاجی محمد یوسف نیشنل نے مالیگاؤں شہر ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی صاحب و ڈی وائے ایس پی سدھو سر سے بھی کہا کہ جمعہ کے روز سے درے گاؤں سے ہوکر جانیوالی ہیوی وہیکل و بسیس کا روٹ چینج کرکے انہیں موسم پل سے بائے پاس کا روٹ دیا جائے تاکہ ٹرافک نظام درست رہے.اس طرح کی پریس نوٹ راجو نیشنل نے بغرض اشاعت روانہ کی ہے.
Post a Comment