مالیگاؤں سے 150 کھلاڑیوں کی عزیز کلو اسٹیڈیم گراؤنڈ پر شرکت، سی ایم سی اے کے صدر آمین انصاری کی نگرانی میں انتخاب کا آغاز
مالیگاؤں (پریس ریلیز ) مالیگاؤں شہر کھیلوں کے تعلق سے اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ کرکٹ کا شوقین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے نوجوان کرکٹ میں ریاستی سطح پر شہر کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس مناسبت سے سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج ناسک ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے عزیز کلو اسٹیڈیم میں اوپن کیٹیگری سلیکشن ٹرائل کا انعقاد کیا۔ جس میں شہر کے 100 زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ اس طرح کی تفصیل حامد حسین کی جانب سے موصول ہوئی ہے۔
اوپن کیٹیگری سلیکشن ٹرائل کا انتخاب سی ایم سی اے کے صدر آمین انصاری کی نگرانی میں آغاز کیا گیا۔ واضح رہے کہ ناسک ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (این ڈی سی اے) کے ذریعے ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سائی کشور سوریا ونشی میموریل ٹرافی کے لیے یہ سلیکشن ٹرائل لیا گیا ہے۔ اس دوران این ڈی سی اے کے ذمہ داران نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور قابلیت کے بناء پر انتخاب کیا گیا۔ انکے ساتھ اظہر انصاری، اکشے اموم شندے وغیرہ نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دی۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر بھالچند گوساوی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ جہاں آمین انصاری نے عزیز کلو اسٹیڈیم گراؤنڈ کی تعمیر و ترقی سے متعلق بات چیت کی۔ آمین انصاری کی باتوں کو بغور سننے کے بعد کمشنر بھالچند گوساوی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس درمیان آمین انصاری کے ہمراہ رئیس بھائی سہارا، ذوالفقار زلفی، جمال ناصر، مبین احمد، قوسین قادری، عبید انصاری، خالد زمان اور عرفان انصاری نے اس سلیکشن ٹرائل میں شامل رہیں۔
Post a Comment