انجمن معین الطلباء کی جانب سے ڈاکٹر خلیل احمد اور عبدالاحد سیٹھ بیڑی والے کی خدمات کا اعتراف ہوگا
مالیگاؤں (پریس ریلیز ) مالیگاؤں کے پہلے مسلم سرجن ، پہلا پرائیوٹ اسپتال قائم کرنے والے ، پہلے مسلم ہیلتھ آفیسر، سابق صدر بلدیہ ، پہلے مسلم ڈاکٹر جو مریضوں کو آپریشن کیلئے بے ہوش کرنے کا ہُنر جانتے تھے اور مالیگاؤں ہائی اسکول ،جنتا بینک اور اسپننگ مل جیسے اداروں کے بانیوں میں شمار ہونے والے ڈاکٹر خلیل احمد انصاری (عمر ۹۳ سال) کی خدمات کے اعتراف میں انجمن معین الطلباء کی جانب سے جلسۂ تہنیت کا انعقاد 30 اکتوبر بروز اتوار شام 5 بجے (عصر کے فوراً بعد) ڈاکٹر زینی بشیر شیخ آڈیٹوریم مالیگاؤں ہائی اسکول میں ہوگا۔
اس تقریب میں عبدالحلیم صدیقی کی تالیف کردہ کتاب ’’حیاتِ خلیل ‘‘ کا اجراء بھی ہوگا ، جلسۂ تہنیت میں مالیگاؤں کے شعبۂ تعلیم ،شعبۂ طب ، شعبۂ صنعت اور شعبۂ سیاست سے منسلک سرکردہ افراد مہمان ہوں گے۔ علاوہ بھیونڈی سے ایڈوکیٹ یٰسین مومن ، کامریڈ جلیل انصاری اور فیضان اعظمی کی آمد طئے ہے۔
پروگرام کے کنوینر الحاج محمد اسحق سیٹھ زری والانے بتایا کہ انجمن معین الطلباء کے موجودہ صدر عبدالاحد سیٹھ بیڑی والے اور ڈاکٹر خلیل احمد دونوں ۱۹۵۶ ء میں مالیگائوں ہائی اسکول کے بنیاد گذاروں میں پیش پیش تھے ۔ اس لئے دونوں ہی حضرات کا انجمن اور اس کے اداروں کی جانب سے استقبال واعتراف ہوگا۔ اس پروگرام میں مستورات کیلئے بھی خصوصی نشستوں کا نظم ہے ۔ صنعتی ، سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور مِلّی شخصیات سے شرکت کی گذارش ہے۔
Post a Comment