شہر مالیگاؤں میں کانگریس پارٹی کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی کے مقامی صدر شیخ رشید نے میونسپل کارپوریشن اور شہری مسائل کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔
اس پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ شہر کے بچے لیڈران خستہ حال سڑکوں کا زمہ دار کانگریس پارٹی کو بنا رہے ہیں۔تاہم بارش کے سبب ممبئی جیسے بڑے بڑے شہروں کی سڑکیں بھی خستہ حالی کا شکار ہوگئی ہے۔ جبکہ مالیگاؤں کی شہید عبدالحمید روڈ پر بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت سڑک کی خستہ حالی کی اہم وجہ ہے۔انہوں نے موجودہ رکن اسمبلی پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کے لئے پوری طرح سے ناکام ثابت ہورہے ہیں۔انہیں دوسرے کے کاموں کو اپنا بتانے میں مہارت حاصل ہے۔اور جھوٹ بولنا ان کی عادت بن گئی ہے جبکہ انہیں یہ زیب نہیں دیتا ہے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ترقیاتی و تعمیری کاموں کو صرف کانگریس پارٹی انجام دیتی ہے۔اور مستقبل میں بھی کانگریس پارٹی اسی طرح کام کرتی رہی گئی۔انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کو صرف تنقید کرنا اور کانگریس کو بدنام کرنا آتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہر کے کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ لیڈران سیاست میں غلط زبان کا استعمال کرتے ہوئے ذاتیات پر قابل اعتراض تبصرے کررہے ہیں۔انہیں سیاست اور قیادت کرنا ہے تو بہتر ہے لیکن اپنی زبان پر لگام دینا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آگرہ روڈ کا کام آئندہ 15 روز میں دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ابھی مزید بجٹ آنے والا ہے سڑک کی دوسری جانب کا کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے شہر کے نوجوان لیڈران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد مستقیم اور خالد پرویز کو اگر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل کا تعاون حاصل نہیں رہا تو ان کیلئے ایک سیٹ نکالنا بھی بہت مشکل ثابت ہوگا۔
Post a Comment