دو نوزائیدہ جڑواں بچوں کی پراسرار موت، پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا اندراج، تفتیش جاری
مالیگاؤں: پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک دلدوز واقعہ پیش آیا جس میں دو نوزائیدہ جڑواں بچوں کی پراسرار موت واقع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق لبیک ہوٹل سے متصل رہائشی علاقے میں دو جڑواں بچوں کی پراسرار موت کا معاملہ سامنے آیا۔بچوں کی ماں(نام نامعلوم) اور بچوں کی نانی جڑواں بچوں کو مردہ حالت میں لے کر سول اسپتال پہنچے۔ جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کی تشخیص کی اور انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
مقامی سطح پر قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد مردہ بچوں کو پولیس عملہ کی موجودگی میں دھولیہ سول اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔جہاں پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری جانچ کے بعد معاملے مئں اہم پیش رفت کی جائے گی۔ فی الحال اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کرلیا ہے۔بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر جانچ کے بعد معاملے کی مزید تفتیش کی جائے گی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Post a Comment