مالیگاؤں (رپورٹ شکیل پترکار) گذشتہ کئی روز سے مالیگاؤں شہر میں عوامی سطح پر سنہ 2022 میں مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کی تاریخ کو لیکر کافی گرما گرم نظر آرہی ہے۔ اسی معاملے کو لے کر عوامی نمائندگان کافی فکر مند اور تذبذب کا شکار ہیں۔
اس مزکورہ معاملے کو لے کر نمائندے نے مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے ذمہ دار اتل جادھو سے تفصیلی جانکاری حاصل کی تو انہوں نے سرکاری سطح پر مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کی تاریخ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 2022 کے کارپوریشن چناؤ کی تاریخ کا اعلان سرکاری سطح پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس تناظر میں یہ بات افواہ ثابت ہوئی ہے؟ مالیگاؤں شہر کی عوام کسی بھی قسم کی افواہ کا شکار نہ ہو اس طرح کا صاف طور پر مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے اتل جادھو نے خلاصہ دیا ہے۔ اس معاملے میں باضابطہ طور پر سرکاری سطح پر اعلان کیا جائے گا۔
Post a Comment