شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کمشنر عہدہ پر حال میں رجوع ہوئے میونسپل کمشنر بھال چندر گوساوی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔انکی جگہ نئے کمشنر کی تقرری عمل میں آئی ہے.واضح رہے کہ شہریان مالیگاؤں کی دیرینہ خواہش تھی کہ شہر میں آئی اے ایس رینج کے آفیسر کی تقرری کی جائے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 225 آئی اے ایس آفیسران اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔مرکزی حکومت کی رہنمایانہ ہدایات و قوانین کے مطابق جن محکمہ جات میں آئی اے ایس آفیسران کی تقرری لازمی بتائی جارہی ہے اس میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا بھی شمار ہے۔اسی مناسبت سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر کیلئے ایک آئی اے ایس آفیسر کا نام منترالیہ سے سامنے آیا ہے۔ملی تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر سنجئے دینئے کی تقرری عمل میں آئی ہے۔
سنجئے دینئے ضلع کاسٹ سرٹیفکیٹ جانچ کمیٹی گوندیا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔لیکن اب انہیں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے ۔موصوف جلد ہی مالیگاؤں پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھالے گے۔
Post a Comment