الجیریا میں جامع الجزائر کا افتتاح کردیا گیا ہے جو دنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے.الجیریا کے دارالحکومت میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے موقع پر سوا ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ یہ مسجد 70 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے.'جامع الجزائر' میں ایک وقت میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے.
اس مسجد کی خاص بات یہ 43 منزلہ ہے اور 267 میٹر بلند خوبصورت اور روشن اس کے مینار ہیں جسے دارالحکومت کے چاروں اطراف سے دیکھا جا سکتا ہے.نیلے رنگ کے سنگ مر مر اور خاص قسم کی لکڑی کے امتزاج نے مسجد کے اندورنی حصے کو خوبصورت بنا دیا ہے جبکہ قالین پر دلکش پھولوں کے ڈیزائن نے چار چند لگا دیئے ہیں.
مسجد میں 10 لاکھ کتابوں پر مشتمل لائبریری، لیکچر ہال، اسلامی تاریخ اور آرٹ پر مشتمل عجائب خانہ،باغ اور فواروں سمیت 12 عمارتیں ہیں۔مسجد کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عبدالعزیز جراد نے نماز ادا کی جس میں ملک کے سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک تھے.کورونا وبا کے باعث فی الحال مسجد کا ایک ہال کھولا گیا ہے.
Post a Comment