ممبئی: مہارشٹرا پولیس نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ سال2000 میں بالی ووڈ ڈائرکٹر راکیش روشن پر حملے میں ملوث تیزنشانہ باز اور نامور مجرم کو گرفتار کرلیاگیاہے.پولیس اہلکاروں کے بموجب مذکورہ ملزم 52سالہ سنیل وی گائیکوڈ کو تھانے کے کلوا علاقے کے پارسیک سرکل سے جمعہ کے روز9بجے گرفتار کیا گیا ہے.سنٹرل کرائم یونٹ کے سینئر انسپکٹر انل ہناراؤ نے کہاکہ "پارسیک سرکل علاقے میں گائیکواڈ کی آمد کے متعلق ہمیں جانکاری ملی.اس کے متعلق ہم نے اس کو پکڑنے کے لئے جال بچھایا."
انہوں نے کہاکہ "مذکورہ ملزم کے خلاف قتل کے گیارہ اور اقدام قتل کے 7معاملات درج ہیں۔ اس میں سے ایک اقدام قتل کا واقعہ راکیش روشن کے ساتھ 2000میں پیش آیا تھا."سال2000میں راکیش روشن کے پر حملہ کیا گیا تھا.اداکار سے ہدایت کار بننے والے راکیش روشن پر 2000 جنوری میں ممبئی کے ویسٹ سنتاکروز علاقے کے تلک روڈ پر ان کے آفس کے قریب حملہ کیا گیا تھا.دو نامعلوم حملہ آور کوان کے دفتر کے باہر انتظار کررہے تھے' ان پر نشانہ لگاکر دو گولیاں داغنے کاکام کیا' اس میں سے ایک دائیں ہاتھ میں لگی جبکہ دوسری گولی ان کے سینے میں لگی.جیسے ہی ہدایت کار زمین پر گرے' مذکورہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے.
صدمے سے جلدی صحت یاب ہونے والے راکیش روشن اپنے کار میں بیٹھ کر سنتاکروڑ پولیس اسٹیشن پہنچے.مذکورہ اہل کار نے کہاکہ"گائیکوڈ کو ایک قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ ناسک جیل میں بند تھا۔ اسی سال جون میں وہ 28دنوں کی پیرول پر باہر آیاتھا."ہناراؤ نے کہاکہ "وہ توقع کررہے تھا کہ پیرول کا وقت مکمل ہونے کے بعد جیل واپس لوٹ جائے گا۔ مگر اس نے ایسا نہیں کیا۔ پچھلی رات گرفتارہونے تک وہ چھپا ہوا تھا"
علی بودیش کے ساتھ وابستگی سرکاری عہدیداروں نے بموجب وہ سال1999 اور 2000 کے درمیان سرگرم رہا ہے او رکئی جرائم میں ملوث تھا.اسکی وابستگی علی بودیش اور سبھاش سنگھ ٹھاکر کی گینگ سے رہی ہے.وہ راکیش روشن پر ہوئے حملے میں بھی ملوث تھا.
Post a Comment