امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے منگل ستائیس اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں میں پولیس کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ سانحہ ہفتہ چوبیس اکتوبر کو ہیوسٹن سے 40 کلو میٹر شمال مشرق کی طرف واقع ایک چھوٹے سے شہر پورٹر میں پیش آیا.پورٹر کا چھوٹا سا شہر مونٹگمری کاؤنٹی میں واقع ہے، جس کی پولیس نے بتایا کہ یہ لڑکا اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ اپنے سالگرہ کی پارٹی منا رہا تھا اور اس کے والدین نے گولی چلنے کی آواز اس وقت سنی، جس پارٹی میں شریک چند بالغ افراد ایک دوسرے کمرے میں تاش کھیل رہے تھے.
اس بچے کو گولی سینے میں لگی اور وہ بری طرح زخمی ہو گیا تھا.اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا.ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ اس بچے کے ہاتھ میں ایک ایسا پستول لگ گیا تھا، جو برتھ ڈے پارٹی میں شریک ایک رشتہ دار کی جیب سے گر گیا تھا اور اسے پتا نہ چلا تھا.امریکا میں گن سیفٹی کے سلسلے میں آتشیں اسلحے سے متعلق محتاط رویوں کی ترویج کے لیے سرگرم ایک تنظیم 'ہر شہر گن سیفٹی کا حامی' نے بتایا کہ اس سال کے دوران اب تک امریکا میں کم سن بچوں کے ہاتھوں غیر ارادی طور پر گولی چلنے کے کم از کم بھی 229 واقعات پیش آچکے ہیں.ان واقعات میں تاحال 97 بچے ہلاک ہو چکے ہیں.امریکا میں ہر تیسرا بالغ شہری کسی نہ کسی آتشیں ہتھیار کا مالک ہے.امریکی شہریوں کو اپنے پاس مہلک ہتھیار رکھنے کے حق کی ضمانت اس آئینی شق کے تحت دی گئی تھی، جو ملکی آئین میں دوسری ترمیم کہلاتی ہے.ٹیکساس امریکا کی ایسی ریاست ہے، جہاں عام شہریوں کے لیے اپنے پاس آتشیں ہتھیار رکھنے سے متعلق قوانین مقابلتاﹰ سب سے نرم ہیں.
Post a Comment