مالیگاؤں لائیو (پریس ریلیز) مالیگاوں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے مورخہ ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۰ بروز جمعرات کو دوپہر ۲.۳۰ بجے ایک تحریری یاد داشت مالیگاوں شہر کے ایڈیشنل کلیکٹر کو دی گںئ اور مطالبہ کیا گیا کہ گرنا ڈیم میں زہریلی دوائیاں ڈال کر مچھلیاں مارنے والوں پر اور ڈیم کے موجودہ ٹھیکہ دار پر ۸ دنوں کے اندر ہولیس کیس درج کیا جاے اور اس سنگین مدے پر لاپرواہی نہ کرتے ہںوے خاطی افراد کو سزا دی جاے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ساتھ ہی ساتھ اس کی ایک کاپی مقامی پرانت آفیسر کو بھی دی گئ.
مالیگاوں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کا یہ وفد حاجی یوسف سیٹھ نیشنل والے کی ایما پر آج ان آفیسران سے ملا،اور یہ بھی باور کرایا کہ ہمارا مطالبہ تسلیم نہ ہںونے کی صورت میں ہم عوامی تحریک جاری کریں گے.اس کے زمہ دار آپ ہںونگے،اس تحریری نوٹس دیتے وقت مالیگاوں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری ڈاکثر انیس احمد انصاری کے ساتھ راجو شیخ،مستان بھائی، رئیس سہارہ، بابو بھائی اور دیگر افراد شامل تھے.
ڈاکٹر انیس احمد انصاری مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی
Post a Comment