کرناٹک سے بڑی خبر سامنے آئی ہے.مشہور کنڑ اداکار سریندر بنتوال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں.ٹللو ایکٹر کی موت ان کے بنتوال میں واقع گھر میں ہوئی ہے.سریندر بنتوال کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس اہلکار فورا جائے واقع پر پہنچ گئے.تاہم ابھی تک اس میں زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہیں.وہیں میڈیا رپورٹس میں اداکار کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے.تاہم ابھی تک سریندر بنتوال کے کنبہ کی جانب سے اس معاملہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے.سریندر بنتوال نے اپنے فلمی کریئر کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا.
سریندر بنتوال کی موت کے بارے میں جانکاری نیوز ایجنسی اے این آئی نے دی ہے،جس کے مطابق راوڈی شیٹر سریندر بنتوال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں، جو کہ بنتوال میں واقع ہے.اس کے بعد جائے واقعہ پر پولیس پہنچ گئی.انہوں نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا ہے.سریندر کی موت کی خبر نے کنڑ فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکہ پہنچایا ہے.وہیں ان کے فینس بھی یہ خبر سن کر صدمے میں ہیں.
میڈیا رپورٹس کی مانیں تو یہ معاملہ پیسہ کے لین دین سے وابستہ ہوسکتا ہے ، جس کو لے کر کافی عرصہ سے تنازع چل رہا تھا.سریندر بنتوال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی تھے اور سیاست سے وابستہ معاملات پر بے باکی سے اپنی رائے ظاہر کرتے تھے.سریندر نے ٹللو فلم چلی پولیلو اور سورن دیرگھا سنگھی جیسی فلموں میں کام کیا ہے.
Post a Comment