جالے: انسانی رشتے کو شرمسار کرنے والی واردات جالے ریفرل اسپتال میں سامنے آنے کے بعد یہاں کے عملوں کی لاپروائی سے لوگ کافی غصے میں ہیں.ہفتہ کو مقامی ریفرل اسپتال کے احاطے میں ایک نوزائیدہ بچے کی لاوارث لاش کو کوے نوچ کر کھا رہے تھے تبھی اسپتال میں موجود لوگوں کی نظر وہاں گئی تھی.ایسا مانا جارہا ہے کہ بچہ مکمل طور پر تیار نہیں تھا کسی نے حمل ضائع کروایا ہو.ویسے پوچھے جانے پر اسپتال کے میڈیکل انچارج افسر ڈاکٹر گنگیش جھا نے بتایا کہ ممکن ہے کہ اسپتال کو بدنام کرنے کی کوئی سازش رچی گئی ہو.
ویسے تمام عملوں کی میٹنگ بلوا کر سب سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملہ ابورشن کا لگ رہا ہے.بچہ 5 ماہ کے قریب کا لگتا تھا جو مکمل شکل نہیں لے پایا تھا.انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے.اگر اس معاملے میں اسپتال کے عملوں کی ملی بھگت سامنے آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی.
Post a Comment