حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سنبھال رہے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نےکہا ہے کہ طلبا کو ان کے والدین اور گارجین سے تحریری رضامندی کے بعد ہی کلاس کے لئے بلایا جائے.کیونکہ بچوں کا مستقبل اور صحت دونوں اہم ہیں.
19 (COVID-19) کے سبب تقریباً 6 ماہ سے بند چل رہے اترپردیش کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کی سمت میں حکومت نے پہل کی ہے.نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما نے ہفتہ کو بتایا کی پہلے مرحلے میں 9 سے 12ویں کلاس (Nine TO 12th Grades) تک کے اسکول 19 اکتوبر سے کھلیں گے۔ ان کے مطابق اسکول دو شفٹ میں چلائے جائیں گے، جس کے تحت پہلی شفٹ میں کلاس 9 اور 10 اور دوسری شفٹ میں کلاس 11 اور 12 کے طلبا کی پڑھائی ہوگی.دنیش شرما نے کہا کہ محفوظ دوری کا لازمی طور پر عمل کرتے ہوئے طلبا وطالبات کے صحت کا دھیان رکھنا ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سنبھال رہے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے یہ بھی کہا کہ طلبا کو ان کے والدین اور گارجین سے تحریری رضامندی کے بعد ہی کلاس کے لئے بلایا جائے.کیونکہ بچوں کا مستقبل اور صحت دونوں اہم ہیں.قابل ذکر ہے کہ 19 اکتوبر سے اسکول کھولنے جانے کے ضمن میں ایڈیشنل چیف سکریٹری (سیکنڈری ایجوکیشن) ارادھنا شکلا کے ذریعہ سرکاری حکم نامہ جاری کر دیاگیا ہے.اس سے متعلق اسکول کھولنے سے پہلے صحت، صفائی اور دیگر سیکورٹی پروٹوکول کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کردیا گیا ہ، جو محکمہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے.ارادھنا شکلا نے تمام ڈویژنل جوائنٹ ایجوکیشن ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر کو یہ حکم دیا ہے کہ سرکاری حکم نامے پر عمل کرنے کو یقینی بنایا جائے اور وہ خود بھی اسکولوں کا مستقل طور پر جائزہ لیں.
حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سنبھال رہے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نےکہا ہے کہ طلبا کو ان کے والدین اور گارجین سے تحریری رضامندی کے بعد ہی کلاس کے لئے بلایا جائے.کیونکہ بچوں کا مستقبل اور صحت دونوں اہم ہیں۔
علاج معالجے کو یقینی بنانا چاہئے
نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غور و فکر کے بعد، کنٹینمنٹ زون علاقوں سے باہر ریاست کے تمام تعلیمی بورڈوں کے کلاس 9،10،11 اور 12 اسکولوں میں 19 اکتوبر سے جسمانی طور پر تعلیمی نظام شروع کئے جائیں گے، لیکن اسکول کھولنے کی اجازت کچھ شرائط کے ساتھ فراہم کی گئی ہے.انہوں نے کہا کہ اسکول کھولنے سے پہلے اسکولوں کو مکمل طور پر اینٹی انفیکشن ہونا چاہئے اور ہر شفٹ کے بعد باقاعدگی سے اس عمل کو یقینی بنایا جانا چاہئے.دنیش شرما کے مطابق، اسکولوں میں سینیٹائزر، ہینڈ واش، تھرمل اسکیننگ اور ابتدائی طبی امداد کے انتظامات کو یقینی بنایا جانا چاہئے اور اگر کوئی طالب علم، اساتذہ یا دیگر اہلکاروں کو کھانسی، نزلہ یا بخار کی علامت ہے تو، انہیں ابتدائی طبی امداد دے کر گھر واپس بھیجنا چاہئے.انہوں نے کہا کہ تمام طلبا کو بیک وقت چھٹی نہیں دی جانی چاہئے اور اگر اسکول میں ایک سے زیادہ داخلی راستے (انٹری گیٹ) موجود ہیں تو ان کے استعمال کو یقینی بنایا جائے.
Post a Comment