شرم تم کو کیوں نہیں آتی،اگر ایسے ہی کارپوریشن لاپروائی کرتی رہی تو نوجوانان عائشہ نگر زبردست احتجاج کرینگے.
مالیگاؤں لائیو (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں محلہ عائشہ نگر کا علاقہ کتوں کے بڑے جھنڈ سے عوام بے حد پریشان ہے کچھ ہفتوں پہلے ایک حادثہ پیش آیا جو سی سی ٹی وی کی ویڈیو کے ذریعے آپ سب دکھائی گئی تھی.جس میں دو سال کے معصوم بچے کو کچھ کتوں نے گھیر کر لیکن وہاں موجود کچھ نوجوان نے بچایا لیکن اس ضمن میں نوجوانان محلہ عائشہ نگر اسٹار گروپ نے ڈاکٹر خالد پرویز کے ساتھ کارپوریشن کمشنر کو میمورنڈم دیا تھا لیکن ناکارہ کمشنر نے کچھ لائحہ عمل نہیں کیا.
شہریان! غم کی بات تو یہ ہے کہ کل پھر وارڈ نمبر تین محلہ عائشہ نگر پیغام ڈاکٹر کے دواخانے کے پاس ایک چھ سالہ معصوم بچے کو کتوں کے جھنڈ نے گھیر کر شدید زخمی کردیا.تشویشناک حالت میں بچے کو سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا.بتایا جاتا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملہ میں کتوں نے لڑکے کے جسم کو نوچ لیا.اگر فوری طور پر مقامی عوام اور بچے کے والدین بچہ کو بچانے کی کوشش نہ کرتے تو لڑکا ہلاک ہوجاتا جو تقریباً 12 تا 15 کتوں کے جھنڈ میں گھرا ہوا تھا اور آوارہ کتے اس پر ٹوٹ پڑے تھے.نوجوانان عائشہ نگر گروپ کا کارپوریشن کمشنر سے مطالبہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں.اگر ایسے ہی کارپوریشن لاپروائی کرتی رہی تو ہم زبردست احتجاج کرینگے.
Post a Comment