مکہ مکرمہ اُمت مسلمہ تیار ہوجائے،مسجدالحرام سے ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا میں موجود مسلمان خوشی سے جھوم اٹھے...سعودی حکومت کی جانب سے دُنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرہ کی مرحلہ وار بحالی کی خوش خبری سُنا دی گئی ہے.4 اکتوبر کو پہلے مرحلے میں سعودی مملکت میں رہنے والے مقامی و غیر مقامی افراد کے لیے عمرہ کی اجازت دی گئی ہے، جس کے تحت یومیہ 6ہزار افراد عمرہ کریں گے۔ عمرہ کے عنقریب آغاز ہونے.
کے پیش نظر حرم مکی اور مسجد نبوی میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.اُردو نیوز کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے.انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں۔ یہ کام حرم مکی میں کورونا وائرس سے بچاوٴ کے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے.کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عارضی بندش کے بعد چار اکتوبر سے مرحلہ وار عمرے کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نئے کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے متعدد انتظامات کیے ہیں.تھرمل کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں.ان کی خصوصیت یہ ہے کہ کوئی ایسا زائر اس کے سامنے سے گزرے گا جس کا درجہ حرارت حد سے زیادہ ہوگا تو یہ فورا ہی الارم سے مطلع کر دے گا۔موقع پر موجود انتظامیہ کے اہلکار متاثرہ شخص کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے تاکہ کسی بھی زائر کو وائرس نہ لگے.ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ماسک پروگرام بھی متعارف کرایا ہے.اس کی بھی پابندی زائرین سے کرائی جائے گی.السدیس نے کہا کہ یہ اقدامات کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر کیے جا رہے ہیں.علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کرنے کے کام میں بھی حصہ لیا.اوزون ٹیکنالوجی کی مدد سے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے.
Post a Comment