کینبیرا: آسام کی واحد خاتون وزیراعلی سیدہ انورہ تیمور کا کل آسٹریلیا میں انتقال ہوگیا.وہ 84 برس کی تھیں اور پچھلے چند برسوں سے اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی آ رہی تھیں.وہ آسام کی تاریخ میں واحد مسلم وزیر اعلیٰ بھی تھیں.سابق وزیر اعلی پچھلے کچھ سالوں سے اپنے بیٹے کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم تھیں.آسام کی تاریخ میں واحد خاتون وزیراعلی کے طور پر انہوں نے 6 دسمبر 1980 سے 30 جون 1981 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں.ان کی وزارت اعلٰی کا دور اس وقت ختم ہوا جب ریاست میں چھ ماہ کے لیے صدر راج نافذ کر دیاگیا تھا.وہ انڈین نیشنل کانگریس کی آسام کی خاتون رہنما تھیں.انورہ تیمور 1983 سے 1985 کے بیچ وہ آسام میں عوامی تعمیرات کی وزیر رہیں.1991 میں وہ وزیر برائے زراعت بنائی گئیں۔ بعد ازاں وہ آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹیک فرنٹ میں 2011ء میں شامل ہوگئی تھیں.
24 نومبر 1936 کو پیدا ہونے والی انورہ تیمور نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے معاشیات میں آنرز کی ڈگری حاصل کی تھی.انورہ تیمور کو آسام اسمبلی کے لیے 1972، 1978، 1983 اور 1991 میں رکن منتخب ہوئیں۔ 1988 میں انہیں راجیہ سبھا کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا.انورہ تیمور نے شروع شروع میں دیوی چرن بروا گرلز کالج میں معاشیات کی لیکچرر کے طور پر تدریسی فرائض بھی انجام دیئے تھے.وزیراعظم نریندر مودی نے تیمور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، "آسام کی ترقی میں سیدہ انورا تیمور کے تعاون کو یاد رکھا جائے گا.ان کی روح کو سکون ملے." وزیر اعلی سربانند سونووال اور وزیر ہیمنت بسوا سرما نے بھی تیمور کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے.
Post a Comment