مالیگاوں لائیو (ایس ایم انصاری) 7 جولائی : ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کل یک روزہ مالیگاوں شہر دورہ کرنے کے لئے تشریف لا رہے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع مقامی بی جے پی ذرائع سے موصول ہوئی ہے ۔ جس کی روشنی میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کل ناسک کے دورے پر ناسک آرہے ہیں.
بعد ازاں شام چار بجے وہ مالیگاوں شہر کا بھی دورہ کریں گے۔ کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے اس وقت مالیگاوں پیٹرن کی گونج ریاست میں سنی جارہی ہے. دیویندر فڑنویس شام 4 بجے ایم ایس جی کالج کے کووڈ سینٹر میں بھی حاضری دیتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کریں گے.سابق وزیر اعلیٰ جس وقت وزیر اعلیٰ تھے تب مالیگاوں کے دورے کے لئے ان کا انتظار کیا جاتا رہا ، لیکن اب وہ مالیگاوں اور اطراف کے دورے پر آرہے ہیں تو ایسے میں تعلقہ کی سیاست تیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.
Post a Comment