مالیگاؤں لائیو (بالی ووڈ نیوز) پروڈیوسر ڈائریکٹر کرن جوہر اور بونی کپور کے بعد اب کورونا وائرس نے عامر خان کے گھر میں بھی دستک دیدی ہے ۔ عامر خان نے خود ہی سوشل میڈیا پر اس معاملہ کی جانکاری دی.انہوں نے بتایا کہ ان کا ہاوس اسٹاف کورونا مثبت پایا گیا ہے ، جس کے بعد ان کے پورے کنبہ کی جانچ کی گئی ، جس میں ان کے کنبہ کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے. حالانکہ ابھی تک ان کی والدہ زینت حسین کی جانچ نہیں ہوسکی ہے.
بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے ٹویٹر پر پوسٹ میں بی ایم سی کا فوری کارروائی کرنے کیلئے شکریہ بھی ادا کیا.عامر خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا : آپ سبھی کی جانکاری کیلئے میرے کچھ اسٹاف کورونا پازٹیو پائے گئے ہیں ، انہیں فورا کوارنٹائن کیا گیا اور بی ایم سی افسران انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے میں کافی فعال نظر آئے ۔ میں بی ایم سی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس طرح سے اچھی دیکھ بھال کی ۔ ہم باقی لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ نگیٹیو آیا ہے ۔ اب میں اپنی والدہ کو ٹیسٹ کرانے کیلئے لے جارہا ہوں ، براہ کرام ان کیلئے دعا کریں کہ ان کا بھی ٹیسٹ نگیٹو آئے.
عامر خان نے مزید لکھا : میں کوکیلابین اسپتال کے ڈاکٹرس ، نرس اور ان کے دیگر اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ وہ جانچ عمل کے دوران کافی پیشہ ور اور دیکھ بھال کرنے والے نظر آئے.
آپ کو بتا دیں کہ عامر خان سے پہلے کرن جوہر اور بونی کپور کے گھر میں بھی کچھ اسٹاف کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ ملائیکہ اروڑہ کی بلڈنگ بھی کورونا پازیٹیو مریض ملنے کی وجہ سے کنٹینمنٹ زون اعلان کی جاچکی ہے.
Post a Comment