مالیگاؤں لائیو (ایجنسی نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھے قہر کے پیش نظر سعودی عرب انتظامیہ اس سال سفر حج کر رد کرسکتی ہے.سعودی افسران کے مطابق سفر حج 2020 کو لے کر ایک ہفتہ کے اندر فیصلہ کیا جاسکتا ہے.بتادیں کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں.سعودی انتظامیہ نے مارچ میں ہی سبھی ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج کوٹے کو کم رکھیں.
نیوز ایجنسی رائٹرس کے مطابق سعودی عرب انتظامیہ اس سال سن رسیدہ عازمین پر پابندی اور طبی جانچ سمیت کئی طرح کی دیگر پابندیوں پر بھی غور کررہا ہے.اس کے تحت ہر ملک کو حج کا جتنا کوٹہ دیا گیا ہے ، اس کے 20 فیصدی ہی لوگ اس مرتبہ سفر حج پر جاسکیں گے.
بتادیں کہ سعودی عرب کی معیشت میں حج اور عمرہ سے ہونے والی آمدنی کافی اہم رول ادا کرتی ہے.مانا جارہا ہے کہ اس سال حج ملتوی کرنے سے سعودی عرب کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے.
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں.اتوار تک یہاں متاثرین کی تعداد 123,308 ہوگئی جبکہ 932 لوگوں کی موت ہوئی ہے.سعودی عرب میں کورونا کا پہلا معامہ دو مارچ کو سامنے آیا تھا،جس کے بعد اپریل اور مئی میں اس کی رفتار کافی تیز ہوئی ہے.
Post a Comment