مالیگاؤں لائیو ( گجرات رپورٹ) گجرات بورڈ (The Gujarat Secondary and Higher Secondary Education Board, GSEB) نے دسویں کے بعد اب بارہویں کلاس کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے.بورڈ نے صبح ہی نتائج کا اعلان کر دیا.حالانکہ اس سال پاس فیصد کتنا رہا اور کس نے ٹاپ کیا، اس کا اعلان صبح آٹھ بجے ہی کیا جائے گا.طلبہ بیحد آسان طریقے سے gseb.org پر جا کر اپنا ریزلٹ چیک کر سکتے ہیں.امتحان میں پاس ہونے کے لئے طلبہ کو کم سے کم ڈی گریڈ لانا ضروری ہے۔ وہیں، پاسنگ معیار 33 فیصد نمبر کا ہے.گجرات بورڈ نے بارہویں کی سائنس اسٹریم کا ریزلٹ کافی پہلے ہی اعلان کر دیا تھا.اتنا ہی نہیں، پچھلے ہفتے ہی بورڈ نے دسویں کے نتائج کا اعلان کیا تھا.
ایسے دیکھیں اپنا ریزلٹ
گجرات بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ www.gseb.org پر جائیں.
GSEB Results 2020 for Arts and Commerce پر کلک کریں۔
ریزلٹ پیج پر چھ اعداد کا سیٹ نمبر بھریں۔
ریزلٹ آپ کی اسکرین پر کھل جائے گا۔
ریزلٹ کا پرنٹ لینے کے علاوہ اسے ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
سترہ مئی کو جاری ہو گئے تھے بارہویں سائنس کے نتیجے
گجرات بورڈ نے بارہویں کلاس کی سائنس اسٹریم کے نتائج کا اعلان 17 مئی کو ہی کر دیا تھا.اس کے بعد مئی کے آخر میں باقی نتائج کے اعلان کا امکان جتایا جا رہا تھا،لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جان لیوا وبا کورونا وائرس کے خوف کے بیچ اس سال گجرات بورڈ کی بارہویں کا امتحان پانچ مارچ سے سولہ مارچ کے درمیان کرایا گیا تھا جبکہ دسویں کا امتحان پانچ مارچ سے اکیس مارچ کے بیچ کروایا گیا تھا.
بہار، گجرات اور ہماچل پردیش سمیت کئی دیگر بورڈ نتائج کے بعد اب سبھی کی نگاہیں یوپی بورڈ نتائج پر ٹک گئی ہیں.یوپی بورڈ کی دسویں اور بارہویں کلاس کے کا اعلان 27 جون کو دوپہر 12.30 بجے کیا جائے گا.
Post a Comment